تازہ ترین

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند، شہری پریشان

پنجاب بھر میں پیٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے اور متعدد پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کا بحران شدید ہونے لگا ہے، اور مختلف اضلاع میں پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں، جب کہ چند پمپس پر موٹرسائیکل سواروں کو صرف 100 روپے تک کا پیٹرول دیا جارہا ہے۔ضلع گوجرانوالہ میں 90 فیصد پیٹرول پمپس بند کر دیے گئے ہیں، اور شہری سڑکوں پر دربدر ہیں، جب کہ چند پیٹرول پمپس پر عوام کا نہ ختم ہونے والا رش لگنے سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

خان پور میں پیٹرول پمپس 3 روز سے بند ہیں اور شہر میں صرف ایک پمپ کھلا ہے، جہاں فی موٹرسائیکل صرف سو روپے کا پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے، اور سو روپے کا پٹرول لینے کے لیے بھی شہری قطار در قطار موجود ہیں۔ پٹرول نہ ملنے کے باعث شہری مارے مارے پھرنے لگے ہیں۔شکرگڑھ میں بھی پٹرول نایاب ہوگیا ہے، اور پیٹرول کی قلت کے سبب اسکولوں و دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے، جب کہ سڑکوں پرٹرانسپورٹ میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کچھ پمپس مالکان بلیک میں پٹرول فروخت کر رہے ہیں۔ جب کہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی مقدارکمپنیوں سے ہی کم مل رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button