تازہ ترینسیاست

عمران کی سیاست کا جنازہ نکل چکا، 17 جولائی کو عوام تدفین کی رسم ادا کریں گے وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور کے ٹائیگرز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دنگا فساد کرنے کے منصوبے سے باز رہیں۔
 
رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ‎عمران خان پنجاب کا الیکشن ہار چکے ہیں اس لیے اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
 
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ‎اطلاع ملی ہے کہ پی ٹی آئی کے 500 سے زائد فسادی پنجاب پہنچائے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ ضمنی الیکشن میں فساد کے ارادے سے پنجاب لائے گئے ہیں، ‎حلقے سے باہر کے پولنگ ایجنٹس لگانے کی درخواست بھی اسی سازش کا حصہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ ‎پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کے بھائیوں کو پنجاب کے بھائیوں سے لڑانے کا پلان بنایا ہے، ‎پرویز خٹک، اسد قیصر، علی محمد خان اور مراد سعید ان فسادیوں کو شیلٹر دے رہے ہیں۔
 
رانا ثنا اللہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ‎عمران خان اور ان کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں، ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی تو قانون حرکت میں آئے گا، پی ٹی آئی ٹائیگرز سے غنڈہ گردی کرائی گئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے۔
 
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ‎چار سال اقتدار میں عوام کو لوٹنے والوں کو 20 حلقوں کے عوام کا مینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے، ‎17 جولائی کو صاف شفاف اور پرامن الیکشن کو یقینی بنائیں گے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ عمران کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، 17 جولائی کو 20 حلقوں میں ووٹ کے ذریعے عوام تدفین کی رسم ادا کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button