پاکستانسیاست

’ضمنی الیکشن میں ن لیگ، معتصب الیکشن کمیشن اور مسٹر ایکس وائی سے مقابلہ ہو گا‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
 
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل بروز اتوار ہونے جا رہے ہیں، یہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر برقرار رہیں گے یا پھر انہیں رخصت ہونا پڑے گا۔
 
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کا ساتھ دے رہی ہیں جبکہ مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی سپورٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
 
اب انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
 
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ، ریاستی مشینری، معتصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے مقابلہ ہو گا۔
 
چیئرمین تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ میری ٹیم کو اس کو نگاہوں کے سامنے رکھنا ہو گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button