شیخوپورہ

شیخوپورہ میں موٹروے کی اراضی کے قریب ڈرون گر گیا

شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور کے گاؤں جلال پور میں ایک ڈرون کھیتوں میں گر گیا۔
 
ایس ایچ او تھانہ شرقپور سردار خرم شہزاد ڈوگر نے بتایا کہ ڈرون لاہور کراچی موٹر وے کے کنارے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی اراضی کی حدود میں گرا تھا۔
 
ایس ایچ او شرقپور کا کہنا ہے کہ گرنے والا ڈرون حساس ادارے کی ملکیت تھا جو تربیتی پرواز پر تھا۔ حساس ادارے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈرون قبضے میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button