تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سپریم کورٹ آمد، گارڈ آف آنر لینے سے انکار

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنرلینے سے انکار کردیا 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا لیکن نئے چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس نے پولیس کواپنی ذمہ داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گذشتہ روز پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button