سیاست

سینیٹرافنان کی درخواست پرشیرافضل مروت کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:نجی ٹی وی پر شیر افضل مروت اورسینیٹرافنان اللہ کا جھگڑا،لیگی سینیٹر کی درخواست پر تحریک انصاف کے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے مقدمہ درج کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

سینیٹر افنان اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،میں اس معاملہ کی مکمل اور بھرپور پیروی کروں گا،شیر افضل مروت کے خلاف حملہ آور ہونے اور قتل کی دھمکیوں کے حوالے سے درخواست دے تھی،سوشل میڈیا پر وائرل درخواست جعلی ہے،میں نے اپنے لیٹر ہیڈ پر نہیں سادہ کاغذ پر درخواست دی تھی ۔پی ٹی آئی میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کررہی ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر افنان اللہ خان کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں دفعہ 506 ، 352 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی تھی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمے کے اندراج کےلیے پولیس کو درخواست دی تھی،درخواست میں موقف اپنایا گیا تھاکہ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی پروگرام میں مجھے مارا پیٹا،مجھے تھپڑ مارے گئے،نیم بے ہوش ہوکر فرش پر گر پڑا۔مجھے اپنے زخموں کا علاج کروانا پڑا میرے سر پر بھی چوٹیں آئیں۔

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا تھاکہ ایک موجودہ سینیٹر کو تشدد کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے،میری درخواست پر انکوائری اور ایف آئی آر درج کی جائے،سینیٹر افنان اللہ نے درخواست ایس ایس پی اسلام آباد کے نام لکھی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button