پاکستانتازہ ترینسیاست

کرپشن ثابت نہ ہونا ہماری ایمانداری کا ثبوت ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہونا ہماری ایمانداری کا ثبوت ہے۔
 
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان بے قصور ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا ثبوت نہیں ملا۔ کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔
 
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں صرف ایک ہی اسلام ہے جوحضرت محمد ﷺ کا ہے، عمران خان کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
 
شہباز شریف نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ ہونا ہماری ایمان داری کا ثبوت ہے اور یہ ہماری ملک اور عوام کی خدمت کا اعتراف ہے جو اللہ نے تفتیش کرنے والوں سے ہی کرایا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button