پاکستان

وزیراعظم کا پہلا دورہ چین، سی پیک پر بات ہوگی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہہو گئے ہیں، وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کا وفد بھی روانہ ہوا ہے، دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، پاک چین وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، دونوں ممالک کے قائدین اسٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے، ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے، دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے، دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ بیجنگ کے لیے روانہ ہورہا ہوں، پاکستان چین دوست اور شراکت دار کے طور پر ساتھ کھڑے ہیں، چینی قیادت سے مختلف معاملات سمیت سی پیک پر بات چیت ہوگی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، چین کی معاشی حکمت عملی سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے، سی پیک منصوبہ ہمارے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button