انٹر نیشنلسیاستفیصل آباد

تاندلیانوالہ تحریک انصاف کے رہنما یاسر خان بلوچ سوئی گیس فیصل آباد جنرل مینجر مسرور خان سے ملاقات

تاندلیانوالہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل تاندلیانوالہ کے رہنما یاسر خان بلوچ نے تاندلیانوالہ میں بلا جواز سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف جنرل مینجر سوئی گیس فیصل آباد مسرور خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی ا جنرل منیجر نے گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی یقین دھانی کرائی بعد ازاں یاسر بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں شہریوں کی طرف سے رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہوئیں جس پر انہوں نے جنرل منیجر سوئی گیس مسرورخان سے ملاقات کی اور انہیں تاندلیانوالہ میں رات کو آٹھ گھنٹے گیس کا بند رہنا انتہائی افسوس اور زیادتی ہے لوگ بے حد پریشان ہیں اور لوگ ہمیں تحریک انصاف کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں ہیں انہوں نے کہا کہ جنرل منیجر سوئی گیس مسرور خان نے انہیں یقین دلایا اور فوری طور پر بلا جواز گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں علاوہ ازیں شہریوں کی طرف سے تحریک انصاف انصاف کے رہنما یاسر خان بلوچ کو ان کی اس کاوش کو بے حد سراہا ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button