پاکستانتازہ ترینمظفر گڑھ

مظفرگڑھ میں دوران سروس شہید ہونے والے پٹرولنگ جوانوں کے ورثا کوعیدی گفٹس اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے

مظفرگڑھ ایڈیشنل آئی جی پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور محمد اکرم نعیم بروکا کے حکم اور ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر  ڈی ایس پی پٹرولنگ مظفر گڑھ نمبرین منیر کی زیر نگرانی ضلع مظفرگڑھ بھر میں دوران سروس شہید ہونے والے پٹرولنگ جوانوں کے وارثان کو عیدی ، گفٹس اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے مظفرگڑھ میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کے ورثا کا حوصلہ بلند کیا گیا۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ محکمہ پٹرولنگ پولیس مشکل کی ہر گھڑی میں آپ کے شانہ بشاہ کھڑے ہیں۔شہید ہونے والے جوان پاکستان اور محکمہ پٹرولنگ پولیس کا اثاثہ تھے ان کی اس ملک پاکستان  اور محکمہ پٹرولنگ کی بقا کی خاطر دی گئیں قربانیوں کو کسی صورت میں بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہم ہردم دکھ سکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں جبکہ ڈی ایس پی نمرین منیر کا کہنا تھا کہ شہداء کے وارثان ہرگز نہ گھبرائیں پیٹرولنگ پولیس ان کے ساتھ ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button