پاکستانتازہ ترینساہیوالصحت

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے 14جون کے حوالہ سے ساہیوال پولیس کا بلڈ کیمپ انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف صاحب کی ہدایات پر ساہیوال پولیس کا پولیس لائن ضلع ساہیوال میں14جون ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے حوالہ سے علی زیب فاونڈیشن کے تعاون سے بلڈ کیمپ کا انعقاد جس میں ساہیوال پولیس کے جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور اپنے خون کا عطیہ دیا جس میں متعدد خون کی بوتلیں علی زیب فائونڈیشن کو عطیہ کی گئی تا کہ وہ ان مریضوں تک باآسانی پہنچ جا ئیں جن کو خون کی اشد ضرورت ہو ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم صاحب نے کہا کہ ورلڈ بلڈڈونر ڈے کے حوالہ سے بلڈ کیمپ کا انعقاد اس لیے کیا گیا ہے کہ شہریوں کو یہ احساس ہو کہ ساہیوال پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان شہریوں کے لیے بھی اپنے دل میں احساس رکھتی ہے جو زندگی اور موت کی کشمکش میں لڑ رہے ہیں۔اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ندیم یٰسین بھی ان کے ہمراہ تھے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button