پاکستانتازہ ترینچیچہ وطنی

چیچہ وطنی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم کی چیچہ وطنی ایس ڈی پی او کے دفتر آمد

چیچہ وطنی… ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم کی چیچہ وطنی ایس ڈی پی او کے دفتر آمد ۔جہاں پر انہوں نے ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی اکمل رسول نادر، ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز اسلم سمیت چیچہ وطنی سرکل کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے ، ساہیوال پولیس کے سلوگن” تحفظ عزت کے ساتھ“ پر عمل درآمد کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا نا ہوگی۔تھانے میں آنے والے تمام سائلین کے مسائل نہ صرف یہ کہ فوری حل کئے جائیں بلکہ ان کو عزت و احترام بھی دیا جائے تا کہ معاشرے میں پولیس کا امیج بہتر بنایا جا سکے ،الحمداللہ روایتی پولیس کلچر کو تبدیل کرتے ہوئے تمام تھانوں میں جدید سائنٹیفک طریقوں سے روزانہ کی بنیاد پر آنے والی درخواستوں کو میں خود چیک کرتا ہوں سارا نظام آن لائن ہے ، پولیس کامقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او ز کو مخاطب کرکے کہا کہ تمام مقدمات کو حقائق پر یکسو کیا جائے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button