پاکستانتازہ ترینجرائمچیچہ وطنی

ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی رانا اکمل رسول نادر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ سود خوروں کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا

چیچہ وطنی ۔۔۔ عوام کو انصاف کی فراہمی اور جرائم کا خاتمہ, ہو گا ان شاءاللہ انصاف اور میرٹ ہمیشہ کی طرح اولین ترجیحات میں شامل ہے صحافی معاشرہ کی آنکھ ہے جرائم کی نشاندہی کریں فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی ہوگی  ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی رانا اکمل رسول نادر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ،سود خوروں کے ساتھ ساتھ جرائم میں ملوث جواء کھیلنے والے منشیات فروش اور فحاشی کے اڈے چلانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرونگا،ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی رانا اکمل رسول نادر نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکل میں کوئی گنجائش نہیں جرائم میں ملوث کسی بھی شخص کو ہرگز برداشت نہیں کرونگا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لیے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں سائلین بغیر کسی سفارش کے میرے پاس آئیں ان کے مسائل کے حل کیلئے میں اپنے تمام اختیارات بروئے کار لاءوں گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ سائلین کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے کسی سائل سے زیادتی نہیں ہونے دوں گا میرٹ پر انصاف ملے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او ساہیوال جناب کاشف اسلم صاحب کے ویژن کے مطابق کام کررہا ہوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں جواء کھیلنے والے اور فحاشی کے اڈے چلانے والوں کو چن چن کر پکڑیں گے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button