پاکستانجرائمچیچہ وطنی

چیچہ وطنی: پولیس تھانہ شاہکوٹ نے ہوائی فائرنگ کرنے اور اسلحہ کی نمائش کر کے اپنی ویڈیو بنانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

چیچہ وطنی پولیس تھانہ شاہکوٹ نے ہوائی فائرنگ کرنے اور اسلحہ کی نمائش کر کے اپنی ویڈیو بنانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، 90/12-L کا رہائشی ملک محمد ظفر ولد خورشید 90 موڑ پر رائفل سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ غلام فرید نے پولیس ملازمین کے ہمراہ چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے رائفل اور گولیاں برآمد کر لیں، جبکہ69/12-L کا رہائشی محمد نعمان ولد ذوالفقار علی اسلحہ لہرا کر اپنی ویڈیو بنا رہا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے ایٹ ایم ایم رائفل معہ گولیاں برآمد کر لیں۔ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ غلام فرید نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، علاقے میں جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا گیا ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے بہت جلد وہ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button