پاکستانتازہ ترینساہیوال

کمشنر علی بہادر قاضی نے شاندار تعلیمی نتائج پر سکول پرنسپل برگیڈیر (ر) سید انوار الحسن کرمانی اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

ساہیوال(عبدالوھاب خالد سے )ڈویژنل پبلک سکول اینڈ ساہیوال کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا خصوصی اجلاس۔ مالی سال 2021-22 کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین اور کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی ایس ساہیوال کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے خصوصی اجلاس میں سال 2021-22کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی جس کے تحت سکول کی سالانہ آمدن 50کروڑ جبکہ غیر ترقیاتی آخراجات 46 کروڑ 18لاکھ متوقع ہے۔ راوی کیمپس سمیت سکول کی ساہیوال اور چیچہ وطنی برانچز میں ترقیاتی کاموں کے لئے 18کروڑ 40لاکھ روپے بھی مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ کا خصوصی اجلاس ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیئرمین اور کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پرنسپل برگیڈیر (ر) سید انوار الحسن کرمانی، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد، پراجیکٹ مینجر حبیب جیلانی وینس اور بورڈ ممبران پروفیسر قمر الزمان خان، شیخ محمد یونس اور سید افتخار حسین شاہ نے بھی شرکت کی۔ پرنسپل نے سالانہ امتحانات 2020 کے نتائج کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ میٹرک امتحانات میں سکول کے 539طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 404 طلبہ و طالبات نے A پلس گریڈ حاصل کیا جبکہ 224طلبہ و طالبات نے کل 1100میں سے 1000یا اس سے زائد نمبر حاصل کئے۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے مطابق 642طلبہ و طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور 388 طلبہ و طالبات نے Aپلس گریڈ حاصل کیا جبکہ 357 نے کل 1100میں سے 9سو یا اس سے زائد نمبر حاصل کئے۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے شاندار تعلیمی نتائج پر سکول پرنسپل برگیڈیر (ر) سید انوار الحسن کرمانی اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں حکومت کی طرف سے دی گئی 10فی صد ایڈھاک ریلیف سکول کے سٹاف کو دینے کی بھی منظوری دی۔ بورڈ اجلاس میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر حبیب جیلانی وینس نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ نئے راوی کیمپس میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور پہلے مرحلے میں بوائز کیمپس مارچ 2023تک مکمل کر لیا جائے گا جس پر لاگت کا کل تخمینہ 11کروڑ63لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ سکول کے گرلز سیکشن میں 6 اضافی کلاس رومز کی تعمیر پر ایک کروڑ 29لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور چیچہ وطنی کیمپس  کے گرلز سیکشن میں فرسٹ فلور کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے جس پر ڈھائی کروڑ روپے لاگت آئے گی، اجلاس میں راوی کیمپس کی باونڈری وال کی تعمیر کیلئے 5کروڑ روپے اور موجودہ سینئر اور جونئیر بوائز سیکشنز میں 2,2 اضافی کلاس رومز کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی کاموں پر معیار کو سختی سے یقینی بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مانٹیرنگ بھی کی جائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button