پاکستانتازہ ترینجرائممظفر گڑھ

منڈی احمد آباد :انسانیت سوز واقعہ دو روز قبل سے لاپتہ ہونے والے چھ سالہ بچے کی برہنہ نعش کھیتوں سے برآمد

دیپالپور کے علاقہ منڈی احمد آباد انسانیت سوز واقعہ رونما ہو گیا دو روز قبل محلہ کریم آباد میں سے لاپتہ ہونے والے چھ سالہ بچے ریحان اعجاز کی برہنہ نعش قریبی کھیتوں سے برآمد ہو گئی ہے ریحان دو دن سے لاپتہ تھا پولیس اور والدین تلاش میں مصروف تھے کہ آج بچے کی نعش برآمد ہو گئی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے دوسری جانب معصوم بچے کی نعش برآمد ہونے پر علاقہ بھر میں خوف اور دہشت کی فضا قائم ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button