پاکپتنپاکستانتازہ ترین

پاکستان پیس کمیٹی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر کیمبرج سکول پاکپتن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان پیس کمیٹی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر کیمبرج سکول پاکپتن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
پاکپتن نورپورمیں پاکستان پیس کمیٹی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی سینٹرل جوائنٹ کمیٹی لیڈی ونگ میڈم رخسانہ رانا پریذیڈنٹ سب تحصیل نور پور عباس حسین بھٹی سینئر وائس پریزیڈنٹ ارشاد احمد سلوترا وائس پریزیڈنٹ پاکپتن ظہور احمد رکھیہ میاں محمد عتیق نے تقریب میں شرکت کی
میڈم رخسانہ رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے قائد اعظم محمد علی جناح اور رفقاء کی لازوال اور بے مثال جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی قائدانہ صلاحیتوں بے لوث اور صادق جذبے نے ایک انقلاب برپا کر دیا اور مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آیا
پاکستان پیس کمیٹی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے پریذیڈنٹ سب تحصیل نور پور عباس حسین بھٹی نے جشن آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی اور پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے جدوجہد کا عزم کیا
انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح اور کارکنان تحریک آزادی کی خدمات اور ان کے صادق جذبے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button