پاکستانتازہ ترینساہیوال

یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر کی ہدایت پر یوم آزادی کے موقع پر مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے زیر انتظام آزادی مشاعرہ منعقد کیا گیا

یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی ہدایت پر یوم آزادی کے موقع پر مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے زیر انتظام آزادی مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ سوسائٹی کے چیف پیڑن مبشر سعید ، سیکرٹری ڈاکٹر شافعہ افتخار اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عبدالحمید کی کاوشوں سے مشاعرے میں پنجاب بھر کے نمائندہ شعرا نے شرکت کی اور اپنے اشعار کے ذریعے طلبا و طالبات میں آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مشاعرے میں طلبا و طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی اور شعرا کو بھرپور داد دے کر سماں باندھ دیا۔ صدارت پاکستان کے معروف شاعر واجد امیر نے کی جب کہ عدنان آصف بھٹہ، مصطفیٰ انور، احمد کامران، مبشر سعید، اوصاف شیخ ، راؤ نعمان، علی قائم نقوی، طلحہ محمود، فہد محمود سوختہ، تجمل کاظمی، اظہر الحق اور روشان الحق نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ مشاعرے کی نظامت روشان الحق، فریال گوہر، خضریٰ خان اور اعتزاز حسن نے کی۔ مشاعرہ کے اختتام مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے پیٹرن ان چیف مبشر سعید اور سیکرٹری ڈاکٹر شافعہ افتخار کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ہم مستقبل میں بھی ایسے ہی علم و ادب کی خدمت کرتے رہیں گے تاکہ طلبا و طالبات میں ادب شناسی پیدا ہو۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button