پاکستانتازہ ترینسیاست

دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں، اچھا وقت بھی آئے گا، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کسی چیلنج سے کم نہیں۔
 
وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے معیشت کو تباہ کیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیں وہ معیشت دی جس کو سنبھالنا مشکل ہو گیا تھا۔
 
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے موجودہ حالات کسی چیلنج سے کم نہیں۔ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ہم نے دل پر پتھر رکھ کر قیمتیں بڑھائی ہیں۔
 
 
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مشکل صورتحال میں مناسب بجٹ دیا۔ بجٹ میں عوام کو 2 ہزار روپے مہینے کا ریلیف دیا گیا اور ہمیں امید ہے کہ اربوں روپے ٹیکس اکھٹا کریں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل فیصلے کمزور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے کیے ہیں اور مشکل صورتحال کے بعد اچھا وقت بھی آئے گا۔ ہم عوام کو ریلیف کے لیے دن رات محنت کریں گے۔
 
وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پی ٹی آئی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button