پاکستانتازہ ترینساہیوال

ڈاکٹر ایک مقدس پیشہ ہے جس میں اعلیٰ اخلاقیات کا معیار برقرار رکھنا ہر ڈاکٹر کا بنیادی فرض ہے اور یہی کامیابی کا راز بھی ہے،پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر راؤ

ساہیوال(عبدالوھاب خالد سے)پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر راؤ نے شعبہ گائنی میں پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ تربیت مکمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹرز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔ تقریب میں ہیڈ شعبہ گائنی یونٹI ڈاکٹر صفیہ اظہار اور ہیڈ یونٹ II ڈاکٹر زریں امجد بھی موجود تھیں۔ پرنسپل نے تربیت مکمل کرنے والی ڈاکٹرز کو مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتں بیمار افراد کی صحت یابی کے لئے وقف کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے جس میں اعلیٰ اخلاقیات کا معیار برقرار رکھنا ہر ڈاکٹر کا بنیادی فرض ہے اور یہی ان کی کامیابی کا راز بھی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ میڈیکل کے شعبے میں ہونے والی جدید تحقیق سے بھی مسلسل آگاہ رہیں تاکہ مریضوں کے علاج معالجے میں آسانی ہو۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button