پاکستانتازہ ترینساہیوالسیاست

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میاں سرمد حسین نے ڈیرہ رحیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر پیر حاجی احسان الحق ادریس اور نمبردار اسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ نظاقت علی گل بھی موجود تھے

ساہیوال(عبدالوھاب خالد سے)اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میاں سرمد حسین نے ڈیرہ رحیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر پیر حاجی احسان الحق ادریس اور نمبردار اسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ نظاقت علی گل بھی موجود تھے ۔شناختی کارڈ کی جمعبندی میں درج کرنے کی بابت،ویکسینیشن میں نمبردار کا کردار،سرکاری زمین پر قبضہ چھڑوانے میں نمبردار کا کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میں سرمد حسین نے بورڈ آف ریونیو کے نئے پراجیکٹس کے بارے میں نمبرداران کو آگاہ کیا۔انہوں نے نمبرداران کو دیہی مرکز مال ،خدمت سینٹر ،رجسٹری انتقال ایک چھت تلے اور ریونیو عوامی کچہری کے بارے میں تفصیل بتایا ۔انہوں نے تمام نمبر داران کو کہا کہ ان تمام باتوں کا عوام کو بتائیں کہ کس طرح اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ڈیرہ رحیم کے نمبرداران اور پتی داران بھی اس ملاقات میں شامل تھے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button