پاکستانتازہ ترینجرائمچیچہ وطنی

کسانوں کو کھاد پر جعلی سبسڈی دینے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اظہر فاروق بھٹہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کسانوں کو کھاد پر جعلی سبسڈی دینے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اظہر فاروق بھٹہ کو مخبر نے اطلاع دی کہ محلہ اوڑھ کالونی میں ایک شخص محمد ندیم عرصہ دراز سے کھاد پر سبسڈی کے نام پر لوگوں کو لوٹ رہا ہے کاشت کاروں کو گورنمنٹ کی جانب سے فی بوری 1000 ہزار سبسڈی کی مد میں فی ٹوکن 300 روپے خرید رہا ہے انہوں موقع پر فوری پہنچ کر محمد عرفان شاد زراعت آفیسر اور احمد سعید زراعت آفیسر چوہدری محمد ساجد فیلڈ آفیسر کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا اس کے قبضہ سے 21 عدد ٹوکن برائے سبسڈی ڈی اے پی موبائل فون 8 عدد سمنز کارڈ و دیگر چیزیں برآمد کرکے ملزم کو بحوالہ مقامی پولیس کیا اس کے خلاف استغاثہ جرم زیر دفعہ 420/468 بھی تحریر کرکے فرد مقبوضگی بھی بحوالہ پولیس کئے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button