پاکستانتازہ ترینچیچہ وطنیکھیل

U-19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناقص ایمپائرنگ اور ایمپائرز کا کھیلاڑیوں کے ساتھ رویہ انتہائی نا مناسب ہے

میں آپکی توجہ رواں U-19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناقص ایمپائرنگ کی طرف کروانا چاہوں گا۔ ساہیوال کی بات کریں تو ایمپائرنگ کا معیار انتہائی ناقص ہے اور ایمپائرز کا کھیلاڑیوں کے ساتھ رویہ انتہائی نا مناسب ہے۔
ایمپائرنگ کا عالم یہ ہے کہ ایک ایمپائر صاحب دوران میچ پندرہ پندرہ اوورز کے لیے گراؤنڈ مین کو لیگ ایمپائر کھڑا کرکے خود ڈریسنگ روم میں آرام فرماتے رہے۔ اور تو اور دوران ایمپائرنگ دونوں ٹیموں کے بیٹسمینوں کو پریشرائز کرتے ہیں کہ جلدی جلدی مار کر آوٹ ہوں ہماری طبیعت ٹھیک نہیں ہم نے جاکر آرام کرنا ہے۔ اسی طرح جو بھی بال پیڈز کو لگتی ہے ایمپائرز بلا سوچے سمجھے انگلی فضا میں بلند کر دیتے ہیں چاہے وہ آوٹ ہے یا نہیں ہے، ایسے فیصلوں سے بچوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے۔
آپ سے پوچھنا یہ تھا کہ کیا ان کو کوئی پوچھنے والا ہے یا یہ سیاہ کریں یا سفید کریں کوئی پوچھنے والا نہیں؟

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button