پاکستان

مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر271 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 271 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کرنے پر معطل کی گئی اور معطل اراکین قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں معطل اراکین شریک نہیں ہوسکیں گے۔ الیکشن کمیشن اسپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کو معطل اراکین کی فہرست بھجوائے گا۔

معطل ہونے والے اراکین میں مسلم لیگ ن کے احسن اقبال، خواجہ آصف، پیپلز پارٹی کے تاج حیدر،نوید قمر پاکستان تحریک انصاف کے فواد چودھری، مراد سعید، اسد عمر، عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button