پاکستانتازہ ترینساہیوالسیاست

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت چہلم امام حسین کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منٹگمری ہال میں منعقد ہوا

ساہیوال ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت چہلم امام حسین کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منٹگمری ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھرمیں امن و امان کی صورت حال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی پی او ساہیوال صادق حسین، اے ڈی سی جی شیر افگن، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی رانا شاہد ندیم، تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر شیخ محمد چوہان، چیئرمین پی ایچ اے چوہدری علی شکور،سابق نائب ضلع ناظم ملک فیصل لنگڑیال کے علاوہ علماء کرام احسان الحق فریدی، قاری بشیر احمد، قاری عبدالباسط، مولانا حسن معصومی اور تحصیل چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والے علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ساہیوال میں امن قائم کرنے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا چاھئے۔ جس طرح محرم الحرام کے دورا ن سب نے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا اسی طرح چہلم امام حسین اور عیدمیلاد النبی کے مواقع پر بھی سب کو مل کر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی فضاء قائم کرنے کے لئے علما کرام پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button