پاکستانتازہ ترینساہیوال

ساہیوال مصر اور تنزانیہ سے تشریف لائے قراء حضرات نے جامعہ فریدیہ کا دورہ

ساہیوال مصر اور تنزانیہ سے تشریف لائے قراء حضرات نے جامعہ فریدیہ کا دورہ کیا۔ پھولوں کی پتیوں اور مرحبا کے نعروں سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت مہتمم جامعہ فریدیہ علامہ ڈاکٹر مفتی پیر محمد مظہر فرید شاہ نے کی علاوہ ازیں جامعہ فریدیہ کے طلبہ و اساتذہ نے بھی شرکت کی۔اس تقریب میں انہوں نے شاندار انداز میں حسن قرأت کا مظاہرہ کیا۔ قاری اسلام فکری آف مصر نے تلاوت کر کے مجمع سے خوب داد وصول کی اور طلبہ کو جذبہ ایمانی کو گرمایا۔ بعد ازاں قاری رجاء ایوب آف تنزانیہ نے اپنے انداز میں حسن قرأت کا مظاہرہ کیا جس سے تقریب میں موجود ہر شخص پر ایک رقت طاری ہو گئی، عجیب سماں تھا اور کیفیت دیدنی تھی۔ کوئی بھی شخص داد دئیے بغیر نہ رہ سکا۔ انہوں نے جامعہ فریدیہ کے مختلف شعبوں کا وزٹ بھی کیا اور اساتذہ سے ملاقات بھی کی جس پر انہوں نے جامعہ فریدیہ کے تعلیمی نظام کو خوب سراہا کہ یہ پاکستان کا ایک بہت بڑا ادارہ ہے جو دین متین کی خدمت میں بہترین کارکردگی پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے بانی و شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ مفسرقرآن قبلہ فریدالعصر علامہ پیر ابوالنصر منظوراحمد شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری بھی دی ۔ آخر میں ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button