پاکستانکھیل

رضوان اور شعیب ملک فٹ، آج میچ کھیلیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان اور آلراؤنڈر شعیب ملک کو آج کے میچ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ محمد رضوان اور شعیب ملک بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔ میڈیکل پینل دوبارہ معائنے کے بعد شعیب ملک اور محمدرضوان کو آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

محمد رضوان اور شعیب ملک فُلو کے باعث گزشتہ روز پریکٹس نہیں کرسکے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے گزشتہ روز 2 گھنٹے پریکٹس کی تھی۔

پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو کلیئرآئی ہیں۔

گزشتہ روز ڈاکٹرز نے دونوں کو آرام کا مشورہ دیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل چیک اپ کے بعد کیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button