پاکستانتازہ ترینساہیوال

ساہیوال سموگ آگاہی مہم کے حوالے سے ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے زیر تربیت طلباءکےسمینار کا انعقاد کیا گیا

ساہیوال ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب سہیل اخترسکھیرا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال صادق بلوچ کے ویژن کیمطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نے سموگ آگاہی مہم کے حوالے سے ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے زیر تربیت طلباءکےسمینار سےگفتگو کرتےہوئےکہا سموگ عام فضائی آلودگی کی نسبت ایک زہر قاتل دھواں ہے۔جس کی بڑی وجہ ڈرائیورز حضرات کا گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ نہ کروانا گاڑیوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والا بےتحاشہ دھواں جو فضائی آلودگی کو حد درجہ سے زیادہ بڑھا دیتا ہے اس سے نہ صرف انسانی پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں بلکہ بہت ساری اور بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ جس سے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سموگ سے بچاؤاوراسکی بروقت روک تھام کےلیےمعاشرے میں رہنے والے تمام افراد کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے زیر تربیت طلباءکوتلقین کی کہ وہ سموگ کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دوران سفر فیس ماسک،عینک اور ہینڈ گلووز کا استعمال ضرور کریں اور دوران ڈرائیونگ ٹریفک کےاصولوں پر من وعن عملدرآمد کرتے ہوئے قانون کی پاسداری کریں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button