پاکستانساہیوال

ساہیوال عنایت الہٰی کالونی کے داخلی وخارجی راستے میں کھودی جانے والی خندق دو ہفتے گزار جانے کے باوجود بھی کام شروع نہ ہوسکا علاقہ مکین اب اس خندق میں گرنے لگے

ساہیوال عنایت الہٰی کالونی کے داخلی وخارجی راستے میں کھودی جانے والی خندق دو ہفتے گزار جانے کے باوجود بھی کام شروع نہ ہوسکا علاقہ مکین اب اس خندق میں گرنے لگے
 
ساہیوال گزشتہ دو ہفتے سے علاقے کے سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے علاقہ مکینوں کو دیا جانے والا لولی پوپ اب نقصان دینے لگا۔عوام اس خندق میں گرنے لگی۔عنایت الہٰی کالونی کے داخلی و خارجی راستے پر میونسپل کارپوریش کے عملے نے سیوریج ڈالنے کے لئے خندق کھودی گئی۔مگر ابھی تک اس خندق کھودنے کے بعد کام شروع نہ ہوسکا۔عنایت الہٰی کالونی کے اس داخلی و خارجی راستے سے چک نمبر 90/9ایل۔علی ٹاؤن۔مسلم ٹاؤن۔عزیز آباد کالونی۔وحدت کالونی۔عمران ٹاؤن۔آفتاب ٹاؤن۔حامد ٹاؤن۔فیصل ٹاؤن۔صابر ٹاؤن۔صفدربلاک ودیگر علاقے کے ہزاروں لوگ اس راستے کا استعمال کرتے ہیں۔مگر چند دنوں سے کھودی گئی خندق کی وجہ سے گزارنے والے تمام علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں کی کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ۔مئیر سٹی ساہیوال سردار اسد علی خان بلوچ۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کاشف محمود گجر سے اپیل ہے کہ اس کام کو جلد شروع کرویا جائے یا اس خندق کو مٹی سے بھر دیا جائے۔تاکہ عوام کو گزارنے میں آسانی ہو سکے اور کسی بڑے حادثے سے بھی علاقہ مکین بچ سکیں

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button