پاکستانتازہ ترین

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری۔
 
نوٹیفیکیشن میں سی پی پی اے جی نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 مارچ 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
 
نیپرا کے مطابق ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 94 پیسے چارج کیا گیا تھا جوایک ماہ کے لیے تھا،فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت ایک روپے 9 پیسے اپریل میں کم چارج کیا جائے گا۔
 
نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button