پاکستانتازہ ترینکاروبار

منی بجٹ سے لوگوں پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے تمام اشیا پر سیلز ٹیکس لگادیا جائے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا، منی بجٹ سے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا اور نہ دو ارب روپے کے بوجھ سے مہنگائی کا طوفان نہیں آجائے گا۔
 
معاون خصوصی فرخ حبیب کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ منی بجٹ معیشت پر بوجھ نہیں، اس بجٹ میں صرف دو ارب روپے کے ٹیکسز ہیں جس سے عام آدمی پر بوجھ نہیں پڑے گا، نہ ہی مہنگائی کا طوفان آئے گا اور نہ افراط زر پھیلے گا۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی نمک، مرچ، مسالوں سمیت دیگر چند اشیا پر ٹیکس لگنے سے متاثر ہوگا، منی بجٹ سے مہنگائی بڑھنے کی باتیں محض افواہیں ہی
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ سب چیزوں پر ٹیکس لگادیا جائے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا، جن چیزوں پر ٹیکس چھوٹ تھی ان پر نظر ثانی کی جارہی ہے، زرعی ٹریکٹر اور کھاد پر ٹیکس نہیں لگایا، ہم ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس لگانا نہیں چاہتے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button