انٹر نیشنلپاکستانکھیل

چیچہ وطنی کے سپوت ذیشان مقصود نے آئی سی سی ایسوسی ایٹ کرکٹرز آف دی ایئر 2021 جیت لیا

چیچہ وطنی کے سپوت ذیشان مقصود نے آئی سی سی ایسوسی ایٹ کرکٹرز آف دی ایئر 2021 جیت لیا
 
چیچہ وطنی کے سپوت اور عمان کرکٹ ٹیم کہ کپتان ذیشان مقصود خان نے آئی سی سی مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر 2021 کا ایوارڈ جیت لیا۔
 
ذیشان مقصود جو بائیں ہاتھ کے اسپنر ہیں انہوں نے ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میں اپنی اعلی کارکردگی کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے 2021 میں عمان کو کئی فتوحات دلانے میں قائدانہ رول ادا کیا،
 
انہوں نے 13 بین الاقوامی میچوں میں 31.60 پر 316 رنز بنائے اور 18.80 کی اوسط سے 21 وکٹیں حاصل کیں۔
 
ذیشان مقصود کا تعلق چیچہ وطنی رائے کوارٹرز سے ہے، آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر اہلیان چیچہ وطنی. ظفر اقبال انصاری صدر نیو سٹار کرکٹ کلب۔ رانا طارق سہیل خاں سابق صدر ملتان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان۔ میاں عبد الجباررحمانی۔ عثمان صادق انصاری مسقط۔ محمد حسن صادق انصاری مسقط۔ محمد طاہر اقبال زیبک عمان۔ میاں شوکت علی انصاری مسقط۔ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری امجد یسین ۔ تسلیم اعجاز بٹ صدر ینگ سٹار کرکٹ کلب چیچہ وطنی۔ کی جانب سے ذیشان مقصود کے گھر والوں اور عزیز و اقارب کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button