پاکستانچیچہ وطنی

چیچہ وطنی پیاراپاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام 165 اے نائن ایل کلالی میں فری آنکھوں کا کیمپ کا انعقاد کیا گیا

چیچہ وطنی پیاراپاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام 165 اے نائن ایل کلالی میں فری آنکھوں کا کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا فری کمپیوٹر مشینوں کے ذریعے معائنہ،مفت ادویات،عینک کا نمبر،آپریشن کی سہولت فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق
ڈاکٹر مرزا عبدالجبار نمبردار، مرزا گل محمد، ملک پرویز، ملک سعید نمبردار، مرزا سلیم جبار، راجہ حفیظ ، مرزا شفیق احمد ، ڈاکٹر مرزا خالد کے تعاون سے پیاراپاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیراہتمام فری آئی کیمپ لگایا گیا،پیاراپاکستان گروپ کے زیرانتظام پنجاب بھر میں خدمت انسانیت کا مشن بھر پور انداز میں جاری ہے،جس میں فری میڈیکل کیمپ،فری آئی کیمپ،فری بلڈ ٹیسٹ،مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم،گورنمنٹ کے شروع کردہ احساس پروگرامز کیلئے دیہاتوں میں رجسٹریشن کیمپ،پیاراپاکستان ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز،آگاہی مہمات سمیت دیگر فلاحی منصوبہ جات شامل ہیں۔ فری آئی کیمپ میں سارا دن سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات کی آمد و رفت جاری رہی جنہوں نے پیاراپاکستان کے مشن کو خوب سراہا اور ساجدکمبوہ کے ویژن کو خراج عقیدت پیش کیا،تحصیل بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ساجدکمبوہ کے اس فلاحی اقدامات کی تعریف کی اور اسے معاشرے میں عملی انقلاب کا پیش خیمہ قرار دیا.

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button