پاکستانتازہ ترین

فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کےسابق سینیٹر فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
 
فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔
 
اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ
الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا۔الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لاء نہیں۔
 
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی۔
 
اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے۔فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button