پاکستانساہیوال

ساہیوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے منٹگمری ہال میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا

ساہیوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے منٹگمری ہال میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 21فروری سے 26فروری تک کی گئی ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل نے گزشتہ میٹنگ میں جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد بارے فیڈ بیک بھی لیا۔

اینٹمالوجسٹ صارفہ عاشق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک ضلع ساہیوال میں 111مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 45صرف پچھلے ایک ہفتہ کے دوران سامنے آئے ہیں تاہم کوئی کیس کنفرم نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی ان ڈور ٹیموں نے 89ہزار40گھروں کو اور ایک لاکھ 40ہزار 505کنٹینرز کو چیک کیا اور آوٹ ڈور ٹیموں نے 13ہزار 230گھروں اور 19ہزار740کنٹینرز کو چیک گیا جس دوران کہیں سے بھی ڈینگی لاروا برآمد نہیں ہوا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button