پاکستانساہیوال

ساہیوال پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی یکم مارچ کو انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے منایا جا رہا ہے

ساہیوال پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی یکم مارچ کو انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے منایا جا رہا ہے
جس کا مقصد معاشرے کو مختلف قسم کے خطرات سے محفوظ بنانا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سول ڈیفنس کی بین الاقوامی تنظیم آئی سی ڈی او نے انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کا تھیم جاری کر دیا ہے جو کسی بھی مصیبت اور بحران کی صورت میں شہری دفاع کا بے گھر افراد کا انتظام و انصرام اور رضاکاروں کا وبائی امراض کے خلاف کردار پر مبنی ہے۔
پوری دنیا میں انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے اسی تھیم کے ساتھ منایا جائے گا اور اس عزم کا عہد کیا جائے گا کہ حادثات کے روک تھام تنظیم شہری دفاع کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔ اس سلسلہ میں ضلع ساہیوال میں میونسپل کارپوریشن ہال، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال، اینگروفوڈ اور دیگر اداروں میں ورکشاپس و سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اہم جگہوں اور شاہراؤں پر بینرز آویزاں کئے جائیں گے تاکہ لوگوں میں حادثات سے بچاؤ بارے شعور پیدا کیا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button