پاکستانتازہ ترینسیاست

اپوزیشن جماعتوں کا قومی اسمبلی میں فرضی اجلاس، ایاز صادق اسپیکر بن گئے

متحدہ اپوزیشن نے اپنے طورپرقومی اسمبلی کا اجلاس شروع کردیا۔ایاز صادق نے اسپیکر کی کرسی سنبھال لی۔
 
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے قومی اسمبلی ہال سے جانے سے انکار دیا۔ مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے اسپیکر کے کرسی سنبھال کر فرضی اجلاس کی کارروائی جاری رکھی۔
 
سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام مائیکس بند رکھے گئے کچھ دیر بعد ہال کی لائٹس بھی بند کردی گئیں۔ اپوزیشن اراکین اندھیرے میں بھی کارروائی جاری رکھی۔
 
فرضی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تقریر بھی کی ۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین بھی موجود ہیں ۔
 
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی گئی۔ تحریک کے حق میں 196 اراکین نے ووٹ ڈالے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button