پاکستانتازہ ترینسیاست

عدم اعتماد مستردکرنے کی رولنگ کی اسپیکر قومی اسمبلی نے توثیق کردی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ کی توثیق کردی۔
 
فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ‏ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے سے متعلق تفصیلی رولنگ جاری کردی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اس رولنگ کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے توثیق کی ہے۔
 
خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائے بغیر ہی آئین کے منافی قرار دیا اور تحریک مسترد کر دی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button