پاکستانتازہ ترینسیاست

قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل، وزیر اعظم ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔
 
قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کیے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔
 
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایڈوائس بھیجے جانے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
 
وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا کہ نئے انتخابات 90 دن میں ہوں گے۔
 
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے اور آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button