پاکستانتازہ ترینساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، 18کروڑ 98لاکھ روپے مالیت کی 58سکیموں کی منظوری

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، 18کروڑ 98لاکھ روپے مالیت کی 58سکیموں کی منظوری،زیادہ تر کا تعلق تحصیل چیچہ وطنی میں محکمہ تعلیم، ہائی وے اور میپکو کے منصوبوں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منٹگمری ہال میں ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 18کروڑ98لاکھ روپے مالیت کی 58سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو نے اجلاس میں سکیموں کو منظوری کیلئے پیش کیا جس میں ایک کروڑ5لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر9/14Lتحصیل چیچہ وطنی میں 3اضافی کمرے اور گورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی نمبر3چیچہ وطنی میں 2اضافی کمرے تعمیر کئے جائیں گے۔

اسی طرح ایک کروڑ66لاکھ54ہزار روپے کی لاگت سے 6سرکاری سکولوں کی باونڈری وال تعمیر کی جائے گی۔ اجلاس میں 2کروڑ5لاکھ58ہزار روپے کی لاگت سے 4سرکاری سکولوں میں خطرناک کلاس رومز کی جگہ نئے کلاس رومز تعمیر کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے ضلع میں اپ گریڈ ہونے والے بوائز اور گرلز ہائی سکولوں میں 3کروڑ32لاکھ روپے سے فرنیچر کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری موخر کر دی اور ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ فرنیچر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان سکولوں میں سائنس لیبارٹریز بھی تعمیر کی جائیں۔

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں تحصیل چیچہ وطنی کے 42دیہات کی اضافی آبادیوں میں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی بھی منظوری دے دی گئی جن پر لاگت کا کل تخمینہ 5کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اجلاس میں 9کروڑ21لاکھ روپے مالیت کی سڑکوں کی تعمیر کے 4منصوبوں کے نظر ثانی شدہ تخمینوں کی بھی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ سکولوں کے منظور شدہ منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے اور انہیں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ ان میں کلاس رومز کی کمی دور کی جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button