پاکستانتازہ ترینسیاست

عمران خان نے آئین کیساتھ جو کیا کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو پھانسی ہوجاتی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین کیساتھ جو کیا کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو پھانسی ہوجاتی۔
 
مریم نواز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون، قواعد اور طریقہ کار کا سرِبازار تماشہ لگایا، غنڈے تو ایسے ہی کرتے ہیں،تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے۔ کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔
 
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم انشاءاللّہ لیکن پرویز الہی صاحب کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button