انٹر نیشنلپاکستانکاروبار

ڈالر بے قابو، 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہو کر 188 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

ملکی سیاسی صورتحال کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مسلسل مہنگا ہو رہا ہے، آج کاروبار کے دوران ڈالر 189روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔
 
ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 3.39 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔
 
ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 12.10 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اب تک 20.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔
گزشتہ روز ڈالر 1.07 روپے کے اضافے سے 186.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند پر ہوا تھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button