پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیر توانائی حماد اظہر کی طبیعت ناساز، وزیراعظم ہاؤس میں بے ہوش

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی طبیعت ناسازہو گئی اور وہ وزیراعظم ہاوس میں بے ہوش ہو گئے۔
 
ذرائع کے مطابق حماد اظہر وزیراعظم ہاوس میں موجود تھے، انہیں روزہ لگ گیا اور پانی کی کمی سے باعث وہ بے ہوش ہو گئے۔
 
حماد اظہر کو وزیراعظم ہاوس میں طبی امداد دی گئی۔
 
خیال رہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر رکھا تھا جس میں آئندہ کی حکمت عملی اور موجودہ صورتحال پر غورکیا جانا تھا۔
 
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری قانون، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر کو مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button