پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری ارسال

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی سفارش کردی ہے۔
 
 
اس ضمن میں ذمہ دارذرائع سے بتایا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی ہے۔
 
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول فوری طور پر 27 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا جائے۔
 
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں خبردار کیا گیا ہے کہ پیٹرویم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ نہ کیا گیا تو ملک میں شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔
 
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے متنبہ کیا ہے کہ قیمتیں برقرار رہنے کی صورت میں 30 جون تک 136 ارب روپے سبسڈی دینا پڑے گی۔
 
 
وفاقی کایبنہ کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی زیرو کی سطح پر برقرار رکھی جائے۔
 
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھیجی جانے والی سمری پر حتمی فیصلہ آج کرے گی۔
 
 
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 28 فروری 2022 کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے اور بجلی کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button