پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے پہلے ایک روزہ دورے پر صوبائی دارالحکومت کراچی پہنچ گئے ہیں۔
 
وزیر اعظم کی خصوصی پرواز نے شارع فیصل پر پاکستان ائیر فورس کے فیصل ائیر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔
 
فیصل ائیر بیس سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعظم کو ہیلی کاپٹر میں لے کر مزار قائد پہنچے
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت اتحادی جماعتوں کی قیادت بھی مزار قائد پر حاضری کے لیے پہنچی، وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، جس کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات تحریر کیے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ جائیں گے جہاں وہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، سیکرٹریز اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے، اس کے علاوہ سندھ میں امن و امان سے متعلق اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔
 
اپنے دورہ کراچی کے تیسرے مرحلے میں وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی اتحاد میں اپنی اہم پارٹنر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے پارٹی کے مرکزی دفتر بہادرآباد کا دورہ بھی کریں گے جس کے بعد وزیراعظم آج شام ہی دارالحکومت اسلام آباد واپس چلے جائیں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button