انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبل امن انعام2022 کے لئے نامزد

اسلام آباد: پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اور اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر لیا گیا ہے۔

نوبل امن انعام کے لیے نامزد اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو انسداد غربت اور انسانیت کی خدمت پر نامزد کیا گیا۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ قرض حسنہ کا پروگرام چند ہزار روپے سے شروع کیا تھا اور اب ملک بھر سے 50 لاکھ افراد کو قرض حسنہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کو بغیر سود کے قرض حسنہ دیا جاتا ہے اور رواں مالی سال 40 ارب روپے بلا سود قرض حسنہ کا ہدف پورا ہو گا۔ سرمایہ دارانہ نظام نے لوگوں سے اعتماد چھین لیا ہے۔

واضح رہے کہ نوبل امن انعام 2022 کے لیے دنیا بھر سے 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا جس میں 251 انفرادی شخصیات اور 92 ادارے شامل ہیں۔اسلام آباد: پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اور اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر لیا گیا ہے۔

نوبل امن انعام کے لیے نامزد اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو انسداد غربت اور انسانیت کی خدمت پر نامزد کیا گیا۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ قرض حسنہ کا پروگرام چند ہزار روپے سے شروع کیا تھا اور اب ملک بھر سے 50 لاکھ افراد کو قرض حسنہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کو بغیر سود کے قرض حسنہ دیا جاتا ہے اور رواں مالی سال 40 ارب روپے بلا سود قرض حسنہ کا ہدف پورا ہو گا۔ سرمایہ دارانہ نظام نے لوگوں سے اعتماد چھین لیا ہے۔

واضح رہے کہ نوبل امن انعام 2022 کے لیے دنیا بھر سے 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا جس میں 251 انفرادی شخصیات اور 92 ادارے شامل ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button