پاکستانتازہ ترینسیاست

یہ لوگ اپنے مقدمات ختم کرنے آئے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنے مقدمات ختم کرنے آئے ہیں۔
 
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پروسیکیوٹر نے عدالت نے میں کہا ہمیں کیس میں دلچسپی نہیں ہے۔ یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں اور انہوں نے مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ثنا اللہ عباسی کو ہٹایا گیا اور انہوں نے حکومت میں آ کر اپنا وکیل مقرر کر دیا جبکہ خود رانا ثنا اللہ نے گزشتہ پیشی پر فرد جرم عائد نہ ہونے دی۔
 
 
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ سپریم کورٹ از خود نوٹس کے بعد این آر او کو بریک لگ گئی۔
 
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا طاقت ور کو قانون کے نیچے لانے کے لیے اہم حکمنامہ ہے اور جلد لوٹ مار کرنے والوں کی اداروں پر دھونس کا خاتمہ ہو گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button