پاکستانتازہ ترینساہیوال

ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کا شہر میں جاری سٹی امپرومنٹ پروگرام کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار

ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کا شہر میں جاری سٹی امپرومنٹ پروگرام کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار، شہر میں سیوریج لائنوں کے لئے کھودی گئی سڑکوں کو ساتھ ساتھ بحال کرنے اور گرین بیلٹس کو صاف کرنے کی ہدایت، شہریوں کو دھول مٹی سے بچانے کے لئے پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن دن رات کام کریں۔
وہ یہاں اپنے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں اظہار خیال کر رہی تھیں جس میں شہر میں جاری واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال، ڈی جی پی ایچ اے محبوب احمد، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان اور پروگرام کے مقامی افسران نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے واٹر سپلائی اور سیوریج کے جاری منصوبوں پر کام کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ کنٹریکٹرز کے ساتھ مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ انہوں نے لائنوں کو بچھانے کیلئے کھودی جانے والی سڑکوں کو ساتھ ساتھ بحال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن کی تمام گاڑیوں پر ٹریکرز لگائے جائیں تاکہ ان کے کام کی مانیٹرنگ ہو سکے۔ انہوں نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام پارکوں اور گرین بیلٹس کو روزانہ پانی دینے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔ 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button