پاکستانساہیوال

ساہیوال  ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر آصف علی وٹو نےاپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا آفس آمد پر ٹریفک سٹاف نے ان کا شاندار استقبال کیا

ساہیوال  ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر آصف علی وٹو نےاپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا آفس آمد پر ٹریفک سٹاف نے ان کا شاندار استقبال کیاچارج سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر آصف علی وٹو نےٹریفک سٹاف کےساتھ میٹنگ کی اور ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کےلیے مناسب ہدایات دیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا بنیادی مقصدآر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کےویژن کے مطابق شہریوں کو باعزت طریقے سے بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا

ان کے لیے سڑکوں پر آسانیاں پیدا کرنا اورٹریفک شعوراجاگر کرتے ہوئےحادثات میں کمی لانا ہے ۔انہوں نے ٹریفک سٹاف کو مزید نیک نیتی اور ایمانداری سےفرائض کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں بعد ازاں انہوں نے آفس سے ملحقہ تمام برانچز کا وزٹ کیا اور مناسب ہدایات دیں ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button