انٹر نیشنلپاکستان

وقت آگیا ہے دنیا بھارتی ہندو توا کو روکے، بلاول کی بی جے پی ترجمان کے بیان کی شدید مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔
 
ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پیارے نبی کریم ﷺ کے بارے میں بی جے پی ترجمان کے توہین آمیز ریمارکس کی مکمل طور پر شدید مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے لکھا کہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ناقابل قبول ہے، وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم بھارت میں اسلامو فوبیا سے متاثر ہندو توا کے نظریے کو روکے۔
 
خیال رہےکہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺ سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔
 
بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے۔
 
بھارتی شہروں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے 1500 مسلمان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور متعدد افرادکو گرفتارکر لیا۔
 
کانپور میں احتجاج کی کال پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے،گزشتہ روز دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں جہاں پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمان مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ بریلی میں سخت احتجاج کے پیش نظرکرفیو نافذ کر دیاہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button